Author Topic: کوئٹہ یونیورسٹی لاء کالج میں طلباء کو درپیش مسائل حل کئے جائیں،  (Read 653 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
کوئٹہ یونیورسٹی لاء کالج میں طلباء کو درپیش مسائل حل کئے جائیں،
کوئٹہ: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی لاء کالج میں طلباء کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں۔ قانون کی پانچ سالہ ڈگری حاصل کرنے کیلئے صوبے کے دور دراز علاقوں سے صوبائی دارالحکومت کا رخ کرنے والے طلباء تعلیمی اداروں میں ہاسٹلوں کے فقدان کی وجہ سے ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں دیگر تعلیمی اداروں بیوٹمز، بلوچستان یونیورسٹی، سائنس کالج، موسیٰ کالج و دیگر اداروں میں ہاسٹلوں کی کمی کی وجہ سے طلباء مشکلات کا شکار ہیں جبکہ جن اداروں میں نئے ہاسٹل بن رہے ہیں ان پر سیکورٹی اداروں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ سائنس کالج کا بند ہاسٹل فوری طور پر کھولا جائے۔ دوسری جانب ایچ ای سی کی نئی پالیسیوں اور حکومت کی جانب سے تعلیمی فنڈ میں کٹوتی کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا جو طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ قانون کے طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے بلوچستان اور کوئٹہ بار کونسلز جبکہ دیگر اداروں کے حل طلب مسائل کیلئے طلباء تنظیموں سے رابطے کرکے جلد متفقہ لائحہ عمل طے کرینگے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ 05 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"