Author Topic: کوٹلی میں 100 میگا واٹ پن بجلی منصوبہ ، جنوبی کوریا سے معاہدہ طے پاگیا  (Read 1733 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

کوٹلی میں 100 میگا واٹ پن بجلی منصوبہ ، جنوبی کوریا سے معاہدہ طے پاگیا       
اسلام آباد … جنوبی کوریا کی میرا پاور نامی کمپنی آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں 100میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ لگائے گی۔ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں لگا یا جانے والا یہ گل پور پن بجلی منصوبہ دسمبر 2017ء میں مکمل ہوگا، اس پر 15کروڑ 90 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں جنوبی کوریا کی کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری روکنا اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے بجلی کی پیداوار بڑھانا حکومت کی ترجیحات ہیں۔