Author Topic: جامعہ کراچی دھماکے کی تحقیقات جاری، انتظامی دفاتر کھلے ہیں  (Read 1545 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
جامعہ کراچی دھماکے کی تحقیقات جاری، انتظامی دفاتر کھلے ہیں   
کراچی…جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد آج کے پرچے ملتوی کردیئے گے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں کیے جانے والے دھماکے میں ایک کلو گرام وزنی ٹائمرڈیوائس بم استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ بھی موجود تھے۔ جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد آج جامعہ میں تدریسی عمل بند ہے جبکہ آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کردیئے گے ہیں۔پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔جامعہ کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹیو دفاتر کی سیکیورٹی کلیرنس مل جانے کے باعث جامعہ میں دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں ۔رینجرز کی جانب سے جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گے ہیں اور گاڑیوں کو بنا چیکنگ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ڈی آئی جی ایسٹ زون کمانڈر شوکت علی شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی کے مرکزی کیفے ٹیریا میں کیے جانے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ایس آئی یو راجہ عمرخطاب، ایس ایس پی گلشن اقبال نعیم شیخ اور کمانڈر سچل رینجرز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمٹی قائم کردی گئی ہے جس نے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔
شکریہ جنگ