Author Topic: اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے  (Read 1606 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بچوں کا احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل بڑی تعداد میں بچے اسرائےل کے خلاف نعرے لگارہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے معروف شاعر پروفیسر عنایت علی خان نے کہاکہ امت مسلمہ کے دفاع کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ سرپر کفن باندھے تیار ہے انہوںنے کہاکہ اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ اور امریکی خاموشی ان کی مجرمانہ کردار کی عکاسی کرتی ہے انہوںنے کہاکہ امریکہ، بھارت، اسرائیل امت مسلمہ کی نسل کشی میں مصروف ہیں اور مسلم حکمران اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنیں ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ آج بچوں کا مظاہرہ اس بات کو سچ ثابت کرتا ہے کہ چاہئے مسلم حکمران امریکہ کے ساتھ ہوں مگر امت مسلمہ اور پاکستانی بچے فلسطین کے ساتھ ہیں اس موقع پر پروفیسر عنایت علی خان نے بچوں سے امت مسلمہ کے دفاع کا حلف لیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد احمد مظہور اشرف نے کہاکہ او آئی سی اور مسلم حکمران اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں۔



شکریہ جسارت