Author Topic: لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا  (Read 1196 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور: انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا،رواں سال کامیابی کا تناسب53 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا، کنٹرولر امتحانات انفاس احمد کا کہنا ہے کہ رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 70ہزار امیدواروں نے شرکت کی، امتحان میں 90 ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، اس طرح رواں سال امتحان میں کامیابی کا تناسب 53 فیصدرہا۔

ذرائع کے مطابق پرائیوٹ بچوں کا نتیجہ 46 فیصد اور ریگولر بچوں کا نتیجہ 68 فیصد رہا،پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 66 فیصد، پری انجینئرنگ میں 64 فیصد رہا، جنرل سائنس میں 39 فیصد اور آرٹس میں کامیابی کا تناسب 46 فیصد رہا۔

کنٹرولرامتحانات انفاس احمد کا کہنا ہےکہ امیدواربورڈکی ویب سائٹ اور80029 پررولنمبرایس ایم ایس کرکےنتائج معلوم کرسکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ سٹی 42 لاہور مورخہ 17 اکتوبر2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"