جی سی ویمن یونیورسٹی کا پراجیکٹ امیجن کپ کے فائنل میں
فیصل آباد:جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا آئی سی ٹی پراجیکٹ امیجن کپ پاکستان 2020 کے فائنل میں پہنچ گیا،مائیکروسافٹ ایچ ای سی 2020 امیجن کپ ریجنل آن لائن فائنلز (فیز III )کی تشخیص کے لئے 16 جنوری 2020 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا گیا جہاں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیم نے اپنے پراجیکٹ ’’ آٹومیٹک سولر ٹریکنگ سسٹم‘‘ کے ساتھ حصہ لیا۔ ایونٹ کی آخری نمائش کا انعقاد12فروری بروز بدھ کو اسلام آباد میں کیا جائے گا ،اس پروگرام کی سرگرمی 13فروری بروز جمعرات کو پاک چین دوستی سنٹر سے شروع ہوگی۔آٹومیٹک سولر ٹریکنگ سسٹم آئی سی ٹی پراجیکٹ سنیزا حامد ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی زیر نگرانی کیا گیا ہے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن مورخہ 26 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی