Author Topic: بیت المال نے 8500طلبا کو وظائف د ئیے ، ایم ڈی  (Read 332 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بیت المال نے 8500طلبا کو وظائف د ئیے ، ایم ڈی
اسلام آباد : پاکستان بیت المال نے محدود وسائل کے باوجود ا علیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ملک بھر کی سرکاری جامعات کے 8500 مستحق طلبا کو گزشتہ ایک سال کے دوران تعلیمی وظائف فراہم کئے ۔ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے بتایا کہ اس وقت مستحق طلبہ کو ایک لاکھ روپے تک کے وظائف دے رہے ہیں ۔ جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 50 فیصد مستحق طالبات کے نام تعلیمی وظائف کے لئے بھجوائیں۔ بیت المال 40 یونیورسٹیوں کے ساتھ پہلے ہی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکا ہے ۔ پاکستان بیت المال نے رواں مالی سال کے دوران 2633 طلبا و طالبات کو تعلیمی اعانت فراہم کی اور 18 ہزار 375 طلبا و طالبات کو تعلیمی وظیفے فراہم کئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ برس 47 ہزار طلبا کو تعلیمی وظائف دئیے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن مورخہ 26 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"