Author Topic: آزاد کشمیر : ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی ویب سائٹ کا اجرا  (Read 2229 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male


آزاد کشمیر : ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی ویب سائٹ کا اجرا
   
اسلام آباد (جنگ نیوز) آزاد کشمیر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا گیا۔ ٹیوٹا کی یہ ویب سائٹ یونیسکو کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح پیر کو کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کیا۔ اس موقع پر حکومت آزاد جموں و کشمیر کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ماجد وحید، چیئرمین ٹیوٹا راجہ محمد عارف، سیکرٹری راجہ جاوید اقبال اور یونیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے ٹیوٹا کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو اتھارٹی کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اتھارٹی کے زیر اہتمام 120 ارب روپے کے مختلف پروجیکٹ زیر تکمیل ہیں جبکہ 80 کروڑ روپے کے پروجیکٹس پر حکومت سے منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے ماہ وفاقی حکومت کے ساتھ بھی ایسے ہی 40 منصوبوں کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ ان میں سے 21 سینٹرز خواتین اور 25 مردوں کیلئے ہوں گے، ان مراکز میں نوجوانوں کو دن دو بجے سے شام پانچ بجے تک مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی جس کا دورانیہ دو سے تین ماہ کا ہو گا۔ ایک سینٹر میں 20 طلبہ تین ماہ کی تربیت حاصل کریں گے۔ اتھارٹی کی طرف سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اگلے مرحلے پر حکومت مزید سو کے لگ بھگ تربیتی مراکز قائم کرے گی جہاں سے تین ماہ کے دوران چھ ہزار طلبہ تربیت حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اتھارٹی کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا الگ بورڈ قائم کرکے دو سال کے بعد اس بورڈ کو مکمل طور پر ٹیکنیکل اینڈ ایجوکیشن یونیورسٹی کا درجہ دیدیا جائے گا۔
شکریہ روزنامہ جنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔