Author Topic: پشاور یونیورسٹی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ طے  (Read 430 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
پشاور یونیورسٹی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے درمیان معاہدہ طے
پشاور : پشاور یونیورسٹی اور نیوٹریشن انٹر نیشنل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کی سربراہ ڈاکٹر شبینہ رضا نے دستخط کئے، ڈاکٹر محمد سجاد اور ڈاکٹر ضیاء عبید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے کے تحت پشاور یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کے ماہرین محکمہ ہائے صحت اور بہبود آبادی کے 80اہلکاروں کو سپلائی چین مینجمنٹ میں استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت دیں گے تاکہ ادویات،ان اثر پذیری اور ذخیرہ کرنے کا بہتر انتظام کرتے ہوئے ادویات کو زائد المیعاد اور خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔ وائس چانسلر نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے محکمہ ہائے صحت اور بہبود آبادی کے حکام پر زور دیا کہ تربیت کی کامیابی اور مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے ہر قسم تعاون کیا جائے۔ ڈاکٹر شبینہ رضا نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی کے ساتھ طویل المدتی روابط قائم کئے جائیں گے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سجاد نے کہا کہ معاہدے کی رو سے متعلقہ محکموں کو سپلائی چین مینجمنٹ خصوصاً ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں نیٹ ورکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن 05 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"