PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Current Affair => NEW Topics => Topic started by: AKBAR on April 18, 2019, 01:43:54 PM

Title: پاکستانی استاد عمران علی نے یوٹیوب کا سلور بیٹن حاصل کرلیا
Post by: AKBAR on April 18, 2019, 01:43:54 PM

پاکستانی استاد عمران علی نے یوٹیوب کا سلور بیٹن حاصل کرلیا
کراچی کی اقراء یونیورسٹی کے ایک لیکچرر عمران علی دینہ نے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر جانے پر سلور بٹن کا اعزاز
حاصل کرلیا۔
یوٹیوب کے سلوربٹن کا اعزازحاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے استاد
عمران علی دینہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ پہلے پاکستانی استاد ہیں جن کے یو ٹیوب سبسکرائبرزکی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 643 ہو چکی ہے۔
ان کا یو ٹیوب چینل ’’جی ایف ایکس مینٹر ‘‘ کے نام سے ہے جس پر وہ ٹیکنالوجی کی طاقت سے ان افراد کو گرافکس سکھاتے ہیں جو مختلف وجوہات کی بناء پر مہنگے کورسز یا ڈگری حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
یو ٹیوب پر عمران علی دینہ سے گرافکس سیکھنے والوں میں صرف پاکستانی طلبہ ہی شامل نہیں بلکہ بڑی تعداد میں گرافکس کے شوقین بھارتی طلبہ نے بھی ان کا چینل سبسکرائب کررکھا ہے۔ عمران علی دینہ کا ماننا ہے کہ تعلیم کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے ٹیچنگ کا آغاز سال 2004 میں کیا تھا۔
عمران علی دینہ ہفتے میں 3 دن پیر، بدھ اور جمعہ کو اپنے لیکچرز اپ لوڈ کرتے ہیں اور خواہشمند طلبہ کو نئی تکنیکس سکھاتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر سما  ڈاٹ ٹی وی کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 اپریل 2019 کو شائع ہوئی