Author Topic: بلوچستان یونیورسٹی میں سپورٹس کی سرگرمیوں ختم  (Read 580 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچستان یونیورسٹی میں سپورٹس کی سرگرمیوں ختم
کوئٹہ: طلباءایکشن کمیٹی کے پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ جامعہ یونیورسٹی میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو ختم کردیاگیا ہے اور سپورٹس فنڈز کو خفیہ تنظیم کی سرگرمیوں پرخرچ کیاجارہا ہے
 پچھلے پانچ سال میں جامعہ کو سپورٹس کی مد میں کروڑوں روپے وصول ہوئے یہ ساری رقم صرف اورصرف تنظیم کی سرگرمیوں پر خرچ کی گئی ہےاور اس کو سیاسی تنظیموں کیخلاف استعمال کیاگیا ہےتاکہ یونیورسٹی میں سیاسی تنظیمیں غیر موثر ہوسکیں یونیورسٹی کے میڈیکل فنڈز میں بدعنوانی کی گئی ہے ایک معمولی ڈیلیوری کیس یونیورسٹی کے پیسوں سے آغا خان ہسپتال کراچی سےلاکھوں میں کرایاگیا 1996 میں کہاگیا ہے
 کہ ایکٹ کے تحت اگر کسی بھی شعبے میں پروفیسر موجود ہوتو وہاں پرجونیئر کوچیئرمین نہیں بنایا جاسکتا لیکن یونیورسٹی میں صرف مبینہ کرپشن کیلئے بہت سے شعبہ جات میںپروفیسرز کی موجودگی کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسرز او ر لیکچرارز کو چیئرمین تعینات کیاگیا ہے جسکی انکوائری ضروری ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ سنڈیکٹ میںکالج اساتذہ کی نمائندگی کوختم کردیاگیا ہے
 تاکہ انکے فیصلوں پر کوئی اثر انداز نہ ہو ان مسائل پر جب بھی طلباء اور ملازمین وعوام نے آواز اٹھائی ان پر پابندیاں لگائی گئی ہیں اظہار رائے پر مکمل پابندی ہے انکے خلاف غیر قانونی مقدمات قائم

کئے گئے اورحال ہی میں جامعہ بلوچستان سے کئی طلباء رہنمائوں کو گرفتار کیاگیا اوران پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 09 نومبر  2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"