PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: sb on December 24, 2018, 01:10:48 PM

Title: مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
Post by: sb on December 24, 2018, 01:10:48 PM

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی: مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام کشمیر لہو لہوکے عنوان سے اتوارکو لیاقت باغ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت ناظم ایم ایس او پنجاب ارسلان کیانی نے کی۔
ارسلان کیانی نے کہا کہ بھارتی حکومت طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام سے اُن کا حق نہیں چھین سکتا۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام کو بند کروائے۔حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں صدائے احتجاج بلند کرے ۔
 ناظم ایم ایس او ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے بھی خطاب کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 24 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی