PakStudy :Yours Study Matters

Public Service Commission In Pakistan => FPSC => Topic started by: sb on February 13, 2020, 11:25:56 AM

Title: سی ایس ایس2020 کےسالانہ امتحانات شروع
Post by: sb on February 13, 2020, 11:25:56 AM

سی ایس ایس2020 کےسالانہ امتحانات شروع
لاہور: سی ایس ایس کےسالانہ امتحانات 2020 آج سے شروع ہو گئے ہیں،پہلے روز ہزاروں امیدواروں نے پرچہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سی ایس ایس کے امتحانات ملک بھر میں قائم امتحانی سنٹروں پر لئے جا رہے ہیں,لاہور میں لارنس روڈ، پنجاب یونیورسٹی اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانی سنٹرز میں امتحانات کیلئے آج پہلا پرچہ لیا گیا, امتحانات میں صوبہ بھر میں ہزاروں امیدوار حصہ لے رہے ہیں, آج مضمون نویسی کا امتحان صبح 9 سے 12 ہواجبکہ پریسی رائٹنگ اور کمپوزیشن کا امتحان 2 سے 5 بجے کے درمیان لیا گیا۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور امتحانی مراکز کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی, کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی,واضح رہے کہ سی ایس ایس میں سلیکشن ننانوے فیصد میرٹ پر ہوتی ہے،حکومت کی طرف سے سی ایس ایس امتحان کیلئےعمر میں 2سال کمی بھی کی گئی ہے، امتحان کیلئے عمر کی حد 30 سے کم کر کے 28 سال کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے۔

سرکاری ملازمین کے امتحان کیلئے عمر کی حد میں 4 سال کمی کی تجویز تیار کی گئی ہے، سرکاری ملازمین کیلئےعمرکی حد 32 سال سے کم کر کے 28 سال کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

حو الہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42لاہور ایڈیشن مورخہ  13فروی، 2020ء کو شائع ہوئی