Author Topic: نوٹس داخلہ انسیٹیوٹ آف کلینکل سائیکالوجی یونیورسٹی آف کراچی  (Read 1685 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 نوٹس داخلہ انسیٹیوٹ آف کلینکل سائیکالوجی یونیورسٹی آف کراچی
 فونز: 34614944 & 34613584   فیکس :34615369
   http : / www.uok.edu.pak   directoricpku   @ hotmail.com
اطلاع داخلہ ۔ 2010
انسیٹیوٹ آف کلینکل سائیکالوجی یونیورسٹی آف کراچی پاکستان میں پہلی نوعیت کا پہلا ریسرچ اور کلینکل سائیکالوجسٹس کی اسپیشلائز ڈ ٹریننگ کا ادارہ ہے۔ جو 1983 ء سے کام کر رہا
ہے۔

 مقاصد :
انسیٹیوٹ آف کلینکل سائیکالوجی پاکستان کے صف اول کے اداروں میں سے مانا جاتا ہے۔ جس کا مقصد درج ذیل اہداف کا حصول ہے۔
1۔ پاکستان میں کلینکل سائیکالوجی کو بطور ایک پروفیشنل مربوط کرنا اور فروغ دینا۔ اور اس شعبہ میں اسپیشلائز ڈ ٹریننگ مہیا کرنا۔

2۔ ہمارے اپنے سماجی ،ثقافتی ماحول سے موافق سائیکو تھراپی۔ڈائیگنوسٹک ٹیسٹنگ سپیچ تھراپی ، ری ہیہلی ٹیشن اور دیگر متعلقہ شعبوں میں ریسرچ کو فروغ دینا۔

طب نفسیاتی طور پر قابل علاج مریضوں کی ضرورت اور فراہمی، ( کوالیفائیڈ کلینکل سائیکالوجسٹ کی دستیابی ) کے درمیان بہت بڑے خلا کو پر کرنا ہے۔

ذہنی طور پر پریشان یا نفسیاتی مسائل سے دوچار مریضوں کی معاونت کرنا ،تاکہ وہ اعلیٰ سطح پر کام کر سکیں۔ اپنی مکمل اور بھر پور زندگی جئیں اور اپنے سماج کو بہتر طور پر کچھ دے سکیں۔

ذہین افراد کی ہجرت کو روکنا، یہ توقع کی جاتی ہے کہ طلبا جو کلینکل سائیکالوجسٹ بننے کا رجحان رکھتے ہوں۔وہ اندرون ملک اپنی ٹریننگ سہولیات سے استفادہ کریں گے ،جو ان کے کام کے ماحول سے ثقافتی لحاظ سے زیادہ متعلقہ ہوں گے۔

 کورسز:
انسی ٹیوٹ کی جانب سے پیش کردہ تعلیمی پروگرامز بھر پور اور عملی طور پراورینیٹڈ ہیں۔    کورس ورک ، کلینکل انٹرن شپ اور ریسرچ مندرجہ ذیل پر منتج ہوتے ہیں۔ پوسٹ مجسٹرل ڈپلومہ ان کلینکل سائیکالوجی (PMDCP)

 پیشگی شرائط برائے داخلہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے سائیکالوجی کے کسی بھی شعبہ میں ایم اے،ایم ایس سی، یا بی ایس سی چار سالہ (کم ازکم سیکنڈ  کلاس) یا اس کے مساوی
کلینکل سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی:
 پیشگی شرائط  برائے داخلہ
: ہائر ایجوکیشن کمیشن ،پاکستان کی جانب سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کلینکل سائیکالوجی میں ایم ایس ،یا ایم فل کی کامیاب تکمیل یا اس کے مساوی۔یہ بات نوٹ فرمالیں کہ پی ایچ ڈی میں داخلہ مشروط ہے جو بمطابق پالیسی GRE کی کلیرنس سے مشروط ہے۔

تعلیمی سال اور کلینکل ٹریننگ برائے پوسٹ مجسٹرل ڈپلوما،ایم ایس، ایم ایس/ پی ایچ ڈی، اور پی ایچ ڈی ان کلینکل سائیکالوجی کا آغاز باقاعدگی کے ساتھ ہر سال یکم جنوری کوہوتا ہے۔

 درخواستیں دینے کا طریق کار :

کلینکل سائیکالوجی میں  پوسٹ مجسٹرل ڈپلوما،ایم ایس، ایم ایس/ پی ایچ ڈی، اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لئے درخواستیں دینے کے خواہش مند افراد ڈائریکٹر انسی ٹیوٹ آف انسیٹیوٹ آف کلینکل سائیکالوجی یونیورسٹی آف کراچی ،118 بلاک۔20 ابو العصر حفیظ جالندھری روڈ گلستان جوہر کراچی 75290 پاکستان کو تحریرا درخواستیں دیں۔

داخلہ فارمز اور پراسپیکٹس۔200 روپے صرف دو سو روپے بشکل پے آرڈر/ بنک ڈرافٹ ( نقد ادائیگی یا منی آرڈر قابل قبول نہیں ہے۔) بحق انسیٹیوٹ آف کلینکل سائیکالوجی یونیورسٹی آف کراچی ،ادائیگی کرنے پر مع اپنا پتہ لکھا ہوا لفافہ (پیمائشی 12 انچ   ضرب8 انچ حامل 4 روپے کے ڈاک ٹکٹ جو اس پر چسپاں ہوں بھیج کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

باقاعدہ پر شدہ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ جمعرات 5 نومبر 2009 ء ہے۔

داخلہ کا طریق کار

 (رجحان ٹیسٹ،نفسیاتی شخصی تشخیص اور انٹرویو) بدھ18 نومبر 2009ء جمعہ 20 نومبر 2009 ء تک جاری رہے گا۔

 جو امیدواران ایم اے، ایم ایس سی فائنل سائیکالوجی امتحان 2009 ء میں شرکت کررہے ہیں۔ وہ بھی کلینکل سائیکالوجی 2010 ء میں پوسٹ مجسٹرل ڈپلوما،ایم ایس، ایم ایس/ پی ایچ ڈی، اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لئے مشروط طور پر درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔

سائیکالوجی سروسز:

انسیٹیوٹ آف کلینکل سائیکالوجی یونیورسٹی آف کراچی  کمیونٹی کے لئے سائیکالوجی سروسز مہیا کر رہا  ہے۔ جس میں درج ذیل شامل ہیں۔
 سائیکو ڈامگناسز   
فیملی تھراپی
سائیکو تھراپی
اسپیچ تھراپی
میر ٹیل کونسلنگ
ووکیشنل گائیڈ نس
 ری ہیلیٹیشن آف ماوشنلی ڈسٹربڈ پیشنٹس
چائلڈ اسیسمنٹ اینڈ اکیڈمک گائڈنس
کمیونیکیشن اسکلز ٹریننگ
مارکیٹنگ ریسرچ
اسٹریس مینجمنٹ
پرنسل سلیکشن
 کلینکل سوشل ریسرچ
کیر یر کونسلنگ
 دی ہیلی ٹیشن سینٹر:
جنوری2010 ء سے جذباتی طور پر معذور بچوں کی تعلیم وتربیت اور ٹریٹمنٹ کے لئے ایک ڈے کیر سینٹر کام کرنا شروع کردے گا۔انسی ٹیوٹ کے بلڈنگ کمپلیکس کے دوسرے مرحلے کے حصہ کے طور پر اس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
 اس کی خدمات مندرجہ ذیل تین کیٹگریز کو پورا کریں گی۔ جذباتی طور پر پریشان، اعصابی طور پر معذور، ذہنی طور پر پس ماندہ ان کیٹگریز میں سے ہر ایک کے لئے انفرادی گروپ ٹریٹمنٹ اور ری ہیلی ٹیشن پروگرامز جداگانہ منعقد ہوں گے
ان پروگراموں کے لئے سروس ایلیمنٹس اور طریقہ کار میں مندرجہ ذیل شامل ہوں گے۔ چھوٹے کلاس رومز برائے ری ایجوکیشنل پروگرامز  پری ووکیشنل ٹریننگ  جاب کونسلنگ، گروپ تھراپی،آئی کیو پیشنل تھراپی، اسپیچ تھراپی، اور آرٹ تھراپی۔

انسی ٹیوٹ ہذا بین الاقوامی شہرت کے حامل دو جرائد ورسائل بھی شائع کر رہا ہے۔ یعنی
پاکستان جرنل آف سائیکالوجی (pjp)
یہ جرنل بذریعہ سائیکالوجیکل Who,s Abstracts ریجنل انڈیکس میڈیکس انڈیکسنگ کے لئے تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ ایکسٹرا میڈ کنسورشیم کا ایک ممبر ہے۔ pjp  میڈیکل لٹریچر انڈیکسنگ سروس پاکستان (MEDLIP) کی جانب سے بھی تسلیم شدہ ہے۔
پاکستان جرنل آف کلینکیل سائیکالوجی (pjcp)
یہ جرنل بذریعہ سائیکالوجیکل Who,s Abstracts ریجنل انڈیکس میڈیکس انڈیکسنگ کے لئے تسلیم کیا گیا ہے۔ اور بذریعہ میڈیکل لٹریچر انڈیکسنگ سروس پاکستان (MEDLIP) کی جانب سے بھی تسلیم شدہ ہے۔

ڈائریکٹر انسیٹیوٹ آف کلینکل سائیکالوجی
یونیورسٹی آف کراچی ،118 بلاک۔20
 ابو العصر حفیظ جالندھری روڈ گلستان جوہر کراچی 75290 پاکستان
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"