Author Topic: قبائلی طلبہ کا فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاجثث  (Read 427 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

قبائلی طلبہ کا فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاجثث
پشاور:قبائلی طلبہ نے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونےپر پشاور پریس کلب کےباہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سےخطاب میں ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے مرکزی صدر شوکت عزیز ،نائلہ آفتاب اور دیگر نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے دوران حکومت نے قبائلی طلبہ کیلئے ملک کےتعلیمی اداروں کوٹہ ڈبل کرنے سمیت ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز اور انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں دیگر اضلاع کے افراد کو داخلے دیئےگئے جسکے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہاہم نےمتعددبار درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نےمطالبہ کیا کہ قبائلی طلبہ کیلئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ بڑھانے کے ساتھ اوپن میرٹ پر بھی اپلائی کا حق دیا جائے۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ پشاورایڈیشن میں مورخہ 16 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"