Author Topic: پنجاب یونیورسٹی میں میڈیکل کیمسٹری اور ڈرگ ڈسکوری پربین الاقوامی کانفرنس  (Read 788 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی میں میڈیکل کیمسٹری اور ڈرگ ڈسکوری پربین الاقوامی کانفرنس
لاہور: پنجاب یونیورسٹی، رائل سوسائٹی آف کیمسٹری اور دیگر تعلیمی و سائنسی اداروں کے زیر اہتمام میڈیکل کیمسٹری اور ڈرگ ڈسکوری پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں برطانیہ، ترکی، فلسطین، جرمنی، انڈونیشیا، الجیریا، مصر، ملائیشیا اور ملک بھر سے سائنسدانوں، کمپنیوں کے سی ای اوز،ڈائریکٹرز، محقیقین اور طلباء نے شرکت کی ۔
 پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر وحید اختر، ڈاکٹر انجم نسیم صابری، ڈاکٹرکنول امین، ڈاکٹرطیب حسنین اور بائیس محقیقین نے اپنی تحقیق پیش کی اور لیکچر دیئے۔ کانفرنس کا مقصد میڈیکل کیمسٹری، کیمیکل بائیولوجی اور ڈرگ ڈسکوری کے شعبے میں تحقیق اور روابط کو فروغ دینا تھا۔
 اپنے خطاب میں ڈاکٹر انجم نسیم صابری نے کہا کہ کانفرنس میں کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج ، بائیولوجیکل پراسیس سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں ہونے والی جدید تحقیق کو پیش کیا گیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور  ایڈیشن میں مورخہ 19ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"