Author Topic: ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں عالمی یومِ معذوری پر آگاہی سیشن  (Read 1140 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں عالمی یومِ معذوری پر آگاہی سیشن
کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کی اہلیہ بیگم شرمین مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جسمانی معذوری کے ساتھ زندہ رہنا اور معمولات انجام دینا عظیم کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آراگ آڈیٹوریم میں انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے زیرِاہتمام عالمی یومِ معذوری کے موقع پر آگہی سیشن

سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی ، ڈائریکٹر آئی پی ایم اینڈ آر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ سومرو،ایڈیشنل ڈائریکٹر سید عمران احمد کے علاوہ جسمانی معذوری کے شکار بچوں کے والدین نے بھی خطاب کیا
 جبکہ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خاور سعید جمالی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ عباسی، پرنسپل ڈائو میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر کرتار ڈوانی کے علاوہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی  ایڈیشن میں مورخہ 4 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"