Author Topic: جامعہ زکریا میں تیسر ی عالمی کانفرنس ،150سکالرز نے ریسرچ پیپرز پیش کئے  (Read 720 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ زکریا میں تیسر ی عالمی کانفرنس ،150سکالرز نے ریسرچ پیپرز پیش کئے
ملتان : کرپشن سے پاک معیشت ، قرضوں سے نجات اور تعلیم و صحت جیسے سماجی شعبوں پر بھرپور توجہ سے ہماری اجتماعی منزل قریب تر ہو جائے گی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات ہیں،
 ملکی اور غیر ملکی سرمایہ داروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی یہ بات صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے جامعہ زکریا میں تیسر ی عالمی کانفرنس سےخطاب کرتے ہو ئے کی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تیزی سے معاشی طور پر مستحکم ہو رہا تھا لیکن کرپشن اوربد دیانت لیڈر شپ نے ملک کو پیچھے دکھیل دیا ،
 ڈائریکٹر سکول آف اکنامکس ڈاکٹر عمران شریف نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی مسائل کا سامناہے ، ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے درآمدات پر انحصار کم کرنا ہو گا ، ملکی ایکسپورٹ اور فارن ریزور کو بڑھانا ہو گا،
انہوں نے کانفرنس کے بارے میں بریف کرتے ہو ئے کہا کہ 150 سکالرز نے ریسرچ پیپرز پیش کئے،پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری، پروفیسر ڈاکٹرنعمان عباسی، پروفیسر ڈاکٹرریحانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹرغلام شبیر بلوچ،اور ملائیشین اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر چی روحانہ عیسی، پروفیسر ڈاکٹر روحانہ عیسی بنت جانی، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعلیم عبدالماجد سمیت دیگر کو شلیڈز دی گئیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 14 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"