Author Topic: پشاور سوسائٹی کا تعلیمی بجٹ میں اضافےکی قرارداد کا خیر مقدم  (Read 406 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشاور سوسائٹی کا تعلیمی بجٹ میں اضافےکی قرارداد کا خیر مقدم
پشاور : سول سوسائٹی تنظیموں، تعلیم کی بہتری اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نےخیبرپختونخوا اسمبلی میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بجٹ میں اضافے کے لیے پیش کردہ قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔صوبائی رکن اسمبلی شگفتہ ملک نے کی پیش کی جانے والی قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے
کہ خیبر پختونخوا کے مفت اور لازمی ابتدائی اور ثانوی تعلیمی قانون 2017 کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے خیبر پختونخوا کے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور ترقیاتی بجٹ کا ایک بڑا حصہ لڑکیوں کی تعلیم بالخصوص ثانوی تعلیم کے لئے رکھا جائے تاکہ لڑکیاں ثانوی تعلیم بلاتعطل مکمل کر سکیں ۔قرارداد میں خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے قبائلی ڈسٹرکٹس میں 73 فیصد لڑکیاں سکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کر رہی
جبکہ لڑکوں کا 43 فیصد سکول نہیں جاتا جبکہ خیبر پختونخوا کہ دیگر ضلعوں میں 21 فیصد لڑکوں کے مقابلے میں انچاس فیصد لڑکیاں سکولوں میں نہیں جا تیں ۔ بلیو وینز کہ کوآرڈینیٹر قمر نسیم نے شگفتہ ملک کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ حکومتی ترجیحات کا آئینہ دار ہوتا ہے بجٹ میں اضافہ کیے بغیر صوبے کے تعلیمی اہداف کو پورا کرنا ناممکن ہے. قمر نسیم نے پختونخوا سول سوسائٹی نیٹ ورک اور

تعلیم کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے وزیراعلی کے مشیر برائے ابتدائی اور ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ان کی قیادت میں ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں بہت بہتری آئی ہے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے والی کارکن سنا احمد نے ور پختونخوا سول سوسائٹی نیٹورک کے کوآرڈینیٹر تیمور کمال نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس حوالے سے انقلابی اقدامات کئے جائیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 23 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"