Author Topic: سویڈن میں غیر ملکی طلبہ سے ٹیوشن فیس وصول کرنے کا منصوبہ  (Read 2060 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


سویڈن میں غیر ملکی طلبہ سے ٹیوشن فیس وصول کرنے کا منصوبہ   
سٹاک ہوم (عارف کسانہ) ہزاروں غیر ملکی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سویڈن آتے ہیں جن میں پاکستانی طلبہ کی بھی ایک بڑی تعداد ہوتی ہے مگر مستقبل میں یہ سلسلہ شاید اسی طرح جاری نہ رہ سکے کیونکہ سویڈن کی حکومت غیر ملکی طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس عائد کر رہی ہے۔ سویڈن ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں غیر ملکی طلبہ اعلیٰ تعلیم مفت حاصل کر رہے ہیں۔ سویڈن کے وزیر تعلیم لارش لیون برگ نے کہا ہے کہ آئندہ صرف ناروے، آئس لینڈ، لتھوانیا اور یورپی یونین کے طلبہ فیس سے مستنثیٰ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طلبہ اگر امریکہ اور برطانیہ میں فیس ادا کر سکتے ہیں تو سویڈن میں کیوں نہیں ادا کر سکتے۔ دوسری جانب سویڈش سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صدر ایلین روسن برگ نے اس پر سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ مستقبل میں یہ سویڈش طلبہ پر بھی قانون لاگو ہو سکتا ہے قانون 2010ء میں نافذ العمل ہونے کا امکان ہے اس وقت سویڈن میں 13000 طلبہ غیر ممالک سے زیر تعلیم ہیں جن میں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد شامل ہے۔


شکریہ جنگ