Author Topic: فطرت اور واثت  (Read 9356 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
فطرت اور واثت
« on: November 14, 2007, 07:56:35 PM »
جیسا كہ پہلے ذكر كیا گیا ہے ہر انسان كی ذہنی ساخت دوسرے انسان سے مختلف ہوتی ہے اس لئے ماہرین كا خیال ہے كہ انسانی رویوں ،افعال اور كردار میں اس كے فطری مزاج كا دخل بہت زیادہ ہوتا ہے ۔لیكن انسانی فطرت ،كو كنٹرول كرنے میں ا س كی تعلیم و تربیت اور ماحول اہم كردار ادا كرتے ہیں ۔جس طرح یہ مثل مشہور ہے كہ  ٫٫ مچھلی كے بچے كو تیرنا كون سكھائے٬٬ اس طرح انسان كے فطری رجحانات اور مزاج كے سلسلے میں اس كے والدین اور دیگر آبائو اجداد كے رجحانات اور مزاج بھی اہم كردار ادا كرتے ہیں ۔