PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Wafaq UL Madaris => Topic started by: sb on July 25, 2019, 06:38:42 PM

Title: وفاق المدارس کے تحت ضمنی امتحانات 27 جولائی سے شروع
Post by: sb on July 25, 2019, 06:38:42 PM

وفاق المدارس کے تحت ضمنی امتحانات 27 جولائی سے شروع
کراچی : میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ملک بھر سے 37702 طلبہ و طالبات ضمنی امتحانات میں شریک ہونگے جبکہ مجموعی طور پر 219 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ روزانہ صبح آٹھ بجے سے گیارہ اور دوپہر دو بجے سے پانچ بجے تک تین دنوں میں امتحانی عمل مکمل کیا جائے گا،
انہوں نے بتایا کہ شعبہ تجوید للحفاظ سے لیکر عالمیہ سال دوم (مساوی ایم اے) تک تمام درجات کے طلبہ و طالبات اپنے پرچوں میں شریک ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سالانہ امتحانات کی مانند یکساں نظام کے تحت بیک وقت ملک بھر کے مراکز میں امتحان ہوگا۔ مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید کے مطابق امتحانی عمل کیلئے نگران عملہ کی تقرری سمیت دیگر امور کے حتمی جائزہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 25جولائی 2019ء کو شائع