Hungary
ہنگری كا دارالحكومت بوداپسٹ ہے۔ ہنگری كی كرنسی فورنٹ ہے۔ ہنگری اقوام متحدہ كا ممبر ہے۔ ہنگری میں آنے والے ہر شخص كو پاسپورٹ ضروری ہے۔ سوائے ان لوگوں كے جن كی پیدائش ہنگری میں ہوئی۔ مگر وہ كسی اور ملك كے شہری ہیں جیسے امریكہ كا رہنے والا۔
ویزا کاحصول
ہنگری كا ویزا حاصل كرنے كے سلسلہ میں ضروری ہدایت یہی ہے كہ آپ موسم كی پریشانیوں سے بچنے كے لیے سردیوں سے پہلے ہنگری آ جائیں۔
وہ لوگ جن كو ویزا كی ضرورت نہیں ہے۔
ہنگری كے شہری ، آسٹریا، بلغاریہ، كیوبا ، دمشق ، ، چیكو، فن لینڈ، جرمنی، مالٹا، نكارا گوا، پولینڈ، رومانیہ ، روس ، یوگو سلاویہ ، چین كے كاروباری افراد اگر كاروبار كے سلسلہ میں آئیں۔
سویڈن امریكہ، ان ممالك كے علاوہ تمام ممالك كے لوگوں كے لیے ضروری ہے كہ وہ اپنے قونصلیٹ یا ایمبیسی سے ویزا حاصل كرنے كے بعد ہی ہنگری آئیں ورنہ پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ عام طور پر ویزا ایك ماہ كے لیے جاری كیاجا تا ہے۔ ٹرانزٹ ویزا دو دن كے لیے جاری كیا جاتا ہے۔ پاكستان سے ہنگری كی ویزا فیس 8000روپے ہے۔
وزٹ ویزا كی درخواست كے ساتھ دو عدد تصاویر۔ آنے اور جانے كی ٹكٹ كنفرم۔ كاروبار ی افراد كے لیے كاروباری كاغذات كا ثبوت وغیرہ پیش كرنا پڑتا ہے۔ تعلیم كے سلسلہ میں حكومت كی سفارش پر ہی ویزا جاری كیا جاتا ہے۔ سفر كے دوران اور بعد میں اخراجات برداشت كرنے كا ثبوت یعنی ڈالر ۔ كم از كم 1000/- ڈالر امریكن دكھانا پڑتے ہیں۔
شہریت
ہنگری كی عورت سے شادی كرنے سے شہریت مل جاتی ہے۔ مگر اس كے لیے باقاعدہ درخواست دینا پڑتی ہے۔ جس میں نكاح نامہ، برتھ سرٹیفكیٹ، اخراجات كا ثبوت وغیرہ پیش كرنا پڑتے ہیں۔
ہنگری چھوڑنے پر ائیر پورٹ ٹیكس كوئی نہیں ہے۔