Author Topic: بی ایس او کے سابق چیئرمین سینیٹر حبیب جالب کوئٹہ میں قتل  (Read 2014 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بی ایس او کے سابق چیئرمین سینیٹر حبیب جالب کوئٹہ میں قتل

کوئٹہ،سابق سینیٹر حبیب جالب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کو موسٰی کالونی میں فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حبیب جالب بلوچ آج صبح موسی کالونی میں بچوں کو گاڑی میں اسکول چھوڑنے کے لئے گھر سے باہر آئے اسی اثنا میں تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ اس اثنا میں مسلح حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ بعد میں حبیب جالب بلوچ کے لواحقین اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی جہاں انہوں نے واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سول ہسپتال کے سامنے جناح روڈ بلاک کردیا۔ جناح روڈ پر تمام دکانیں بند کر دی گئیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز حامد شکیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ حبیب جالب بلوچ کو تین نامعلوم حملہ آوروں نے گھر کے قریب نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حبیب جالب کے قتل کے واقعہ کے بعد علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔واضح ہو کہ حبیب جالب بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل تھے۔ وہ سینیٹ کے رکن بھی رہے۔حبیب جالب بلوچ نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ اور اعلی تعلیم روس میں حاصل کی۔انہوں نے وکیل کی حیثیت سے پیشہ ورانہ زندگی جب کہ سیاسی کیرئیر کا آغاز بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رکن کی حیثیت سے کیا۔وہ بعد میں بی ایس او کے چیئرمین بھی رہے۔حبیب جالب نے بلوچستان نیشنل موومنٹ اور بلوچستان نیشنل پارٹی میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دیے۔حبیب جالب بلوچ مارچ 1997میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔حبیب جالب بلوچستان میں حقوق کے حوالے سے جدوجہد میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور انہیں اس حوالے سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
شکریہ جنگ