Author Topic: اب سرکاری سکولوں میں داخل ہورہے ہیں‘ رابعہ بصری  (Read 456 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اب سرکاری سکولوں میں داخل ہورہے ہیں‘ رابعہ بصری
پشاور: ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے داخلہ مہم کا آغاز کر دیا۔ اس ضمن میں گورنمنٹ زرگر آباد پرائمری سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی اے نے گزشتہ روز داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں سے بچے اب سرکاری سکولوں میں داخل ہورہے ہیں
 پچھلے سال بھی پرائیویٹ سکولوں سے بچے سرکاری سکولوں میں داخل ہوئے جبکہ اس سال اس سے زیادہ بچے سکولوں میں داخل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ترجیحی بنیاد پر بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے مستقبل کو سنوارنے سے پورا معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔
 اس موقع پر انہوں نے خود بچوں کے سکولوں میں داخلہ فارم پر کر کے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بچوں میں مفت کتابیں بھی تقسیم کیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاورایڈیشن میں مورخہ 15اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"