Author Topic: مسلم کالج پشاور (رنگ روڈ) کیمپس کی افتتاحی تقریب  (Read 454 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مسلم کالج پشاور (رنگ روڈ) کیمپس کی افتتاحی تقریب
پشاور : صوبائی مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء سائنس اور ٹیکنالوجی میں بلندی کی جانب محو پرواز ہیں ‘نوجوانوں نے اپنی ایجادات سے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالا ہوا ہے ۔ مسلم کالج کا نظم و ضبط مثالی ہے جودیگر اداروں کیلئے قابل تقلید ہے ۔
انہوںنے ان خیالات کا اظہار دی مسلم ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام مسلم کالج پشاور (رنگ روڈ) کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران صدر محفل پروفیسر ناصر علی سید نے کہا کہ مسلم کالج کا 20سالوں سے خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سر فہرست رہنا قابل تحسین ہے
‘مستقبل میں یہ سسٹم پورے خطے کی تعلیمی تشنگی کو ختم کرے گا۔ کالج ڈائریکٹر ڈاکٹر الیاس فاروقی نے اس موقع پر یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے تقریب میں مختلف ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کئے گئے ۔ تقریب میںناظم ٹائون ون پشاورزاہد ندیم ،رکن صوبائی اسمبلی محمد علی ، دیگر کالجوں کے پرنسپلوں اور پروفیسر ز نے بھی شرکت کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاورایڈیشن میں مورخہ 15اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"