Author Topic: ڈپلومہ ان كمپیوٹر  (Read 4648 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ڈپلومہ ان كمپیوٹر
« on: November 16, 2007, 04:32:01 PM »
یوں تو بہت سے سركاری تعلیمی ادارے اور نجی ٹریننگ سنٹر میں كمپیوٹر كی تعلیم دی جاتی ہے لیكن كمپیوٹر كے استمعالات میں ڈگری اور ڈپلوما كورس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور پیٹرومین كمپیوٹر ٹریننگسنٹرز كے اشترا سے كروایا جاتا ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پر تفصیلی معلومات ایك اور باب میں فراہم كی گئی ہیں البتہ میٹرومین پاكستان میں كمپیوٹر كی تعلیم كا قدیم ترین ادارہ ہے ۔اس كی شاخیں ملك كے تمام بڑے شہروں میں پھیلی ہوئی ہیں مثلاً كراچی ،حیدرآباد،سكھر ،ملتان ،لاہور گوجرانوالہ ۔فیصل آباد ،راولپنڈی ،كوئٹہ پشاور اور اسلام آباد میں قائم ہیں ۔كمپیوٹر كے استعمالات میں ڈپلومے كے بارے میں مزید معلومات پیٹرومین كے كسی بھی قریبی سنٹر سے حاصل كی جاسكتی ہے ۔كمپیوٹر كی تعلیم كو عام كرنے كے لیے حكومت پاكستان نے مختلف خود مختار اداروں كی مدد سے ملك كے دور دراز اور چھوٹے شہروں میں كمپیوٹر لٹریسی سنٹرز بھی قائم كئے ہوئے ہیں ۔جہاں كمپیوٹر كے استعمالات كے بارے میں مختصر دورانئے كے كورس كروائے جاتے ہیں ۔ان كورسز كے لیے بھی كم از كم تعلیمی معیار انٹرمیڈیٹ ہے۔