Author Topic: سی ٹی كورس  (Read 4480 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
سی ٹی كورس
« on: November 16, 2007, 04:33:19 PM »
ایف اے ،ایف ایس سی یا انٹر كامرس كے بعد سرٹفیكیٹ ان ٹیچنگ كا كورس كیا جاسكتا ہے۔اس كورس كا دورانیہ ایك سال كا ہوتا ہے ۔سی ٹی كورس كرنے كے بعد كسی مڈل یا ہائی سكول كے مڈل حصے میں بطور سی ٹی ٹیچر ملازمت مل سكتی ہے ۔یہ كورس لڑكوں اور لڑكیوں كو كروایا جاتا ہے ۔یہ كورس كرنے كے بعد بطور استاد نسبتاًآسانی سے سركاری سكولوں میں ملازمت مل جاتی ہے ۔یہ كورس كرنے كے لیے كسی نزدیك ترین ایلیمنٹری كالج سے مزید معلومات حاصل كی جاسكتی ہیں ۔ایلیمنٹری كالجز ڈویژن كی سطح پر تقریباً پورے ملك میں موجود ہیں ۔سركاری كالجز كے ساتھ ساتھ پرائیویٹ شعبے میںبھی ایلیمنٹری كالجز قائم ہیں اس كے علاوہ علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی سی ٹی كورس كیا جاسكتا ہے وہ لوگ جو بطور ان ٹرینڈ ٹیچر كسی سركاری یا منظور شدہ پرائیویٹ سكول میں پڑھارہے ہوں اور ان كا پڑھانے كا تجربہ كم از كم دو سال ہو تو پرائیویٹ طور پر بھی سی ٹی كا امتحان دے سكتے ہیں ۔یہ امتحان ڈویژنل ڈائریكٹوریٹ آف ایجوكیشن كے زیر اہتمام ہوتے ہیں ۔