PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: iram on October 27, 2009, 08:19:32 AM

Title: کوئٹہ: مقتول وزیرتعلیم سپردخاک،شہر میں مکمل شٹرڈاؤن
Post by: iram on October 27, 2009, 08:19:32 AM
کوئٹہ: مقتول وزیرتعلیم سپردخاک،شہر میں مکمل شٹرڈاؤن
   
کوئٹہ (جنگ نیوز) بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم شفیق احمد خان کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ گزشتہ روز آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔ انہیں اتوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ ٹوغی عید گاہ میں ادا کی گئی ،
نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی، گورنر نواب ذوالفقار علی مگی، صوبائی کابینہ کے ارکان وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ شہر میں مکمل سوگ کی فضا رہی اور سیاسی اور تاجر تنظیموں کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن رہا۔ دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کردیا گیا ہے۔ جبکہ قتل کے الزام میں 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مقتول وزیر کا تعلق صوبہ سرحد سے تھا ۔
شکریہ جنگ