Author Topic: یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی (Yips)  (Read 4480 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی (Yips)
« on: December 04, 2007, 07:06:50 PM »
یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی ٦٨٩١ئ میں اس وقت كے وزیر اعظم

محم خان جونیجو كے حكم پر قائم كی گئی ۔اس ادارے كا صدر دفتر اسلام آباد

میں ہے جبكہ اس كے علاقائی دفاتر كراچی كوئٹہ ،لاہور ،پشاور،گلگت اور

اسلام آباد میں قائم ہیں ۔شروع میں یہ ادارہ نوجوانوں كو پچاس ہزار روپے بطور

قرض دلاتا تھا جس پر شہری علاقوں میں پانچ فیصد اور دیہی علاقوں میں تین

فیصد شرح سے سود ادا كرنا پڑتا تھا آج كل سرمائے كی رقم پچاس ہزار سے

بڑھا كر دو لاكھ روپے اور شرح سود گیارہ فیصد كردی گئی ہے ۔یہ قرضہ سات

سال كے اندر واپس كرنا ہوتا ہے۔قسطوں كی ادائیگی سہ ماہی یا ششماہی

بنیاد پر كی جاسكتی ہے۔

قرضہ حاصل كرنے كا طریقہ كار

جو نوجوان اس ادارے سے قرض حاصل كرنے كے خواہش مند ہیں ان كے لیے

ضروری ہے كہ ا ن كی عمر پنتیس سال سے زائد نہ ہو اور ان كی تعلیمی

قابلیت كم از كم میٹرك ہو ۔

ایسے نوجوان جو اوپر دی گئی اہلیت ركھتے ہوں اپنے متعلقہ علاقائی دفتر سے

فارم حاصل كرتے ہیں ۔یہاں یہ بات یاد ركھنی كی ہے كہ اس ادارے كے مركزی

دفاتر سے نہ تو فارم جاری كئے جاتے ہیں اور نہ ہی فارم جمع كیے جاتے ہیں بلكہ

فارم آپ یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی كی كسی بھی ذیلی دفتر سے

حاصل كرسكتے ہیں ۔ لیكن فارم آپ اسی ذیلی دفتر میں جمع كرواسكتے ہیں

جس ذیلی دفتر كے دائرہ كار كے اندر آپ كاروبارب كرنے كے خواہش مند ہیں ۔مثلاً

وہ نوجوان جو آزاد كشمیر میں كاروبار كرنے كے خواہش مند ہیں ۔انہیں میر پور

﴿آزاد كشمیر﴾ كے ذیلی دفتر سے رابطہ كرنا چاہیے۔بلوچستان میںكاروبار كرنے والے

خواہش مندوں كو كوئٹہ میں قائم یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن كے ذیلی دفتر میں

فارم جمع كروانے چاہیں ۔اسی طرح جو لوگ وفاقی دارلحكومت كی ضلعی

حدود میں كاروبار كرنے كے خواہش مند ہیں انہیں اسلام آباد كے ذیلی دفتر سے

رابطہ قائم كرنا چاہیے۔

فارم حاصل كرنے كا طریقہ

یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی نے قرضے كے حصول كے لیے باقاعدہ

درخواست فارم پرنٹ كروائے ہیں ۔یہ فارم Yipsكے صوبائی اور علاقائی دفاتر كے

علاوہ نیشنل بنك كی مقرر كردہ برانچوں سمال بزنس فناسن كارپوریشن كے

دفاتر سے بھی حاصل كئے جاسكتے ہیں ۔یہ فارم پچاس روپے كی نقد ادائیگی پر

مل جاتے ہیں ۔فارموں كے حصول اور دیگر معلومات كے لیے یوتھ انوسٹمنٹ

سوسائٹی كے درج ذیل صوبائی اور علاقائی دفاتر سے رابطہ كیا جاسكتا ہے ۔

١۔   اسلام آباد ریجنل آفس ۔یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی ۔بلاك

نمبر 4-Bفرسٹ فلور ایسٹرن سائیڈ ایف ۔سیون مركز جناح سپر ماركیٹ اسلام

آباد۔

٢۔   پنجاب پرویژنل آفس،یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی ۔

14-Aبلاك Lگلبرگ ٣ فیروز پور روڈ لاہور

٣۔   سب آفس یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی كچہری روڈ نزد

فلائنگ كوچ سٹینڈ سیالكوٹ ۔

٤۔   یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی 542-Dشاہ ركن عالم كالونی

ملتان۔

٥۔   سندھ پرویژنل آفس یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی ہائوس

نمبر سی۔٧ بلاك٤ گلشن اقبال كراچی۔

٦۔   سب آفس یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی ۔ہائوس نمبر

1738/184-Dنزد ٹی اینڈ ٹی آفس ،وارڈ اے محلہ غالب نگر ذولفقار باغ ۔لاڑكانہ۔

٧۔   یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی ۔نزد سچل لائبریری مال روڈ

خیر پور ﴿سندھ﴾

٨۔   این ڈبلیو ایف پی پرویژنل آفسیوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی

۔8/Bجاوید ان ڈیفنس كالونی خیبر روڈ پشاور۔

٩۔   بلوچستان پرویژنل آفس۔یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی ایم اے

جناح روڈ كوئٹہ ۔

٠١۔   آزاد جموں و كشمیر پرویژنل آفس یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن

سوسائٹی ،٦ علامہ اقبال روڈ میر پور ﴿اے ۔كے ﴾

١١۔    سب آفس یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی ہائوس نمبر ڈی

۔٩٢١ ہائوسنگ سكیم راولا كوٹ ﴿اے۔كے﴾

٢١۔   ناردرن ایریا سب آفس۔یوتھ انوسٹمنٹ پروموشن سوسائٹی شاہراہ

قائد اعظم نزد ایف سی این اے چوك جتیال كینٹ گلگت۔

قرضہ حاصل كرنے كا طریقہ كار

فارم برائے حصول قرضہ (Yips)كے تمام دفاتر بعوض پچاس روپے دستیاب ہیں ۔اس

كے علاوہ یہ فارم ضلعی سطح پر سمال بزنس فنانس كارپوریشن ،حبیب بنك

لمیٹیڈ اور نیشنل بنك آف پاكستان كے متعین كردہ دفاتر سے بھی مل سكتے

ہیں اور مكمل كرنے كے بعد قرض كی درخواستیں انہی دفاتر میں جمع كروائی

جاسكتی ہیں ۔

فراہمی رقوم قرضہ

Yipsكے منظور شدہ قرضہ جات سمال بزنس فنانس كارپوریشن كا ادارہ جاری

كرے گا ۔
خلاصہ جات سرمایہ كاری

ادارہ نے اب تك تقریباً دو سو قابل عمل منصوبوں كی نشاندہی كی ہے ۔ان میں

سے بیشتر پر خلاصہ جات بھی تیار كیے گئے ہیں جو كہ Yipsكے دفاتر سے بعوض

٠٢ روپے فی خلاصہ كئے جاسكتے ہیں ۔

ضروری دستاویزات

درج ذیل دستاویزات كی تصدیق شدہ نقول فارم كے ساتھ منسلك كریں ۔

١۔   درخواست دہندہ كے تعلیمی سرٹیفكیٹ ،ڈپلومہ یا ڈگری كی كاپی ۔

٢۔   درخواست دہندہ اور ضامنوں كے شناختیكارڈ كی كاپیاں ۔

٣۔   ضامنوں كی جائیداد كی دستاویزات یا انكم ٹیكس سرٹیفكیٹ یا

سروس سرٹیفكیٹ ۔

شخصی ضمانت

مندرجہ ذیل زمرے كے دو افراد شخصی ضمانت كے اہل ہیں ۔

١۔   سركاری ،نیم سركاری اداروں اور قومیائے گئے بینكوں كے افسران جو

كم از كم گریڈ سولہ یا اس كے مساوی عہدہ پر كام كررہے ہوں ۔

پرائیویٹ افسران یا كاروباری افراد جو كم از كم ٠٠٧ روپے سالانہ انكم ٹیكس ادا

كرتے ہوں ۔

٣۔   ایسے افراد جن كی جائیداد كی مالیت قرض كی رقم سے دگنی ہو

۔﴿مثال كے طور پر دو لاكھ كے قرض كے ضامن كی جائیداد كی مالیت چار لاكھ

روپے ہونی چاہیے﴾

٤۔   ایوان صنعت اور تجارت كے صدور۔

٥،   سینٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی ،آزاد كشمیر قانون ساز اسمبلی

،كشمیر كونسل اور كونسل شمالی علاقہ جات كے ممبران ۔

نوٹ چار لاكھ سے زائد قرض كے لیے مزید ایك اور ضامن دركار ہوگا ۔

ضمانت

Yipsكے جاری كردہ قرضہ جات كا مندرجہ ذیل شرائط سے تحفظ كیا جائے گا ۔

١۔   منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں اور جائیداد كا رہن ركھنا ۔

٢۔   پرامیزری نوٹ اور انڈر ٹیكنگ

٣۔   ضمانت نامہ