Author Topic: غلام محمد میڈیکل کالج سکھر کے 525 طلبہ کا مستقبل محفوظ  (Read 1636 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
غلام محمد میڈیکل کالج سکھر کے 525 طلبہ کا مستقبل محفوظ   

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ غلام محمد مہر کالج کا پی ایم ڈی سی سے الحاق تاریخی اقدام ہے جس سے کالج میں زیر تعلیم 525 طلبہ کا مستقبل محفوظ ہوگیا۔ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں خواتین ڈاکٹروں کو بھرتی کے لیٹر جاری کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد طلبہ اب قانونی طور پر امتحان دینے اور ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے حقدار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں غلام محمد مہر میڈیکل کالج کو باضابطہ طور پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے رجسٹرڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے بعد کالج کے طلبہ کا جو اس وقت پانچ بیجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں مستقبل محفوظ ہوگیا ہے اور وہ باقاعدہ طور پر ایم بی ایس ایس کی ڈگری حاصل کر سکیں گے۔



شکریہ جنگ