Author Topic: گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں حالیہ کی جانیوالی میرٹ کےخلاف بھرتیوں کےخلاف گورنر سرحد  (Read 1991 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں حالیہ کی جانیوالی میرٹ کےخلاف بھرتیوں کےخلاف گورنر سرحد فی الفور ایکشن لیں‘سینیٹر وقار

ڈیرہ اسماعیل خان:سینیٹر وقار احمد خان نے کہا ہے کہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں حالیہ کی جانے والی میرٹ کے خلاف بھرتیوں کے خلاف گورنر سرحد فی الفور ایکشن لیں او ر اصل افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں بصورت دیگر اس مسئلہ کو سینٹ کے ایوان سے اٹھایا جائیگا اور ہائی کمان سے بھی بات ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ یوتھ ونگ کے صدر و جنرل کونسلر یوسی 3  محمد شفیق اللہ چکڑیال سے ٹیلیفون پر کیا۔ سینیٹر وقار احمد خان نے لاہور سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں میرٹ کی مٹی پلید کی جارہی ہے۔ میرٹ کا نام و نشا ن تک نہیں اور یہاں پر بھرتیاں کی جاری ہیں۔ ووٹ کے عوض نوکریاں بانٹی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنڈیکٹ کے شیڈول (آئین) کے مطابق گریڈ 1 سے 12  تک ڈیرہ کے سکونتی 13گریڈ سے 16 تک سرحد کے لیول پر بھرتی ہو گا۔ حالیہ بھرتیاں میں ڈیرہ اور بنوں ڈویژن کے سکونتی کو مشتہر کیا گیا ہے۔ گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں کی جانے والی بھرتیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے اور گورنر سرحد ازخود نوٹس لیں ڈیرہ اسماعیل خان کے بغیر دیگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو نکالا جائے اور اصل حقداروں کو اس کا حق دیا جائے اور نئی بھرتیوں کو روکا جائے۔ گورنر سرحد ایک انکوائری ٹیم بنائیں اور صاف شفاف بھرتی کی جائے اگر اس مسئلہ کوحل نہ کیا گیا تو اس کو سینٹ میں اٹھایا جائےگا اور ہائی کمان سے بھی بات ہو گی۔