Author Topic: عملی كام پر مشتمل كورسز كے بارے میں ہدایات۔  (Read 1846 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
3   عملی كام پر مشتمل كورسز كے بارے میں ہدایات۔

جنرل ایف اے میں اس دفعہ تین ایسے مضامین بھی شامل كیے جا رہے ہیں جن میں آپ نے

مشقی كام كے ساتھ ساتھ لازمی عمل بھی كرنے ہیں۔ یہ عملی كام كورس كا لازمی

حصہ ہیں۔ یہ كورس درج ذیل ہیں۔

    فیملی اور كمیونٹی كی صحت ﴿365﴾

    صحت كے لیے عملی اقدامات﴿366﴾

    صحت كے لیے ابلاغی مہارتیں﴿369﴾

درض بالا مضامین كے لیے مختص كیے گئے عملی كام اس طرح سے ترتیب دئیے گئے ہیں كہ

انہیں ارد گرد كے ماحول كے بغور مشاہدے سے بآسانی مكمل كیا جا سكے۔ ان مضامین پر

مشتمل عملی كاپیاں مكمل كرنے كے بعد آپ دوسری مشق كے ہمراہ اپنے ٹیوٹر كو روانہ

كریں گے تاكہ ان سے حاصل كردہ نمبر یونیورسٹی ہذا كو بر وقت پہنچ جائیں۔ یہاں ایك اور

بات ذہن نشین كر لیں كہ كورس كوڈ365كے ساتھ آپ كو الگ سے عملی كاپی یونیورسٹی

كی طرف سے مہیا كی جاتی ہے جبكہ كورس كوڈ366اور369كے لیے آپ عام سی كاپی بازار

سے خریدیں گے اور ان سے متعلق عملی كام دی گئی ہدایات كے مطابق مكمل كر كے اپنے

ٹیوٹر كو بر وقت روانہ كریں گے۔