Author Topic: وفاقی حكومت  (Read 4472 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
وفاقی حكومت
« on: November 15, 2007, 07:37:24 PM »
وفاقی حكومت ملك كی مركز ی حكومت ہے جو مختلف وزارتوں اور وزارتوں كے زیر انتظام چلنے والے اداروں كے ذریعے ملك كا انتظام و انصرام چلاتی ہے۔مركزی حكومت كی وزارتوں كے دفاتر پاكستان سیكر ٹریٹ اسلام آباد میں قائم ہیں ۔پاكستان كی مشہور وزارتیں درج ذیل ہیں ۔۔وزارت تجارت

٢۔وزارت مواصلات

٣۔وزارت ثقافت

٤۔وزارت دفاع

٥۔وزارت تعلیم

٦ وزارت خزانہ ومعاشی امور

٧۔وزارت خوراك و زراعت

٨۔وزارت خارجہ

٩۔وزارت صحت خصوصی تعلیم و فلاح و بہبود

٠١۔وزارت ہائوسنگ اینڈ وركس

١١۔وزارت صنعت اور پیداوار

٢١۔وزارت اطلاعات و نشریات

٣١۔وزارت داخلہ

٤١۔وزارت داخلہ و انسداد منشیات

٥١۔وزارت امور كشمیر و شمالی علاقہ جات

٦١۔وزارت محنت و افرادی قوت

٧١۔وزارت قانون و انصاف اور پارلیمانی امور

٨١۔وزارت مقامی حكومت و دیہی ترقی

٩١۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

٠٢۔وزارت منصوبہ بندی اور ترقیات

١٢۔ وزارت بہبود آبادی

٢٢۔وزارت ریلوے

٣٢۔وزارت مذہبی اور اقلیتی امور

٤٢۔وزارت اقلیتی امور

٥٢۔وزارت سائنس و ٹیكنالوجی

٦٢۔وزارت برائے ریاستی اور سرحدی امور

٧٢۔وزارت پانی و بجلی

٨٢۔وزارت برائے ترقی خواتین

ان تمام وزارتوں كے مركزی دفتر اسلام آباد میں قائم ہیں۔جن میں بڑی تعداد میں ملازمین كام كرتے ہیں ۔ان وزارتوں كے زیر انتظام بہت سے محكمے اور ادارے ملك بھر میں مختلف خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ان وزارتوں كے دفاتر میں اور ان كے ذیلی اداروں كے دفاتر میں میٹرك پاس نوجوانوں كو بڑی تعداد میں لوئر ڈویژن كلرك اور سٹینو ٹائپسٹ بھرتی كیا جاتا ہے ۔

لوئر ڈویژن كلرك

لوئر ڈویژن كلرك بھرتی ہونے كے لیے میٹرك كے علاوہ ٹائپنگ سے واقفیت بھی ضروری ہے جبكہ سٹینو ٹائپسٹ كے لیے میٹرك كے علاوہ ٹائپ اور شارٹ ہینڈ دونوںسے واقفیت ضروری ہے ۔وزارتوں كے دفاتر میں میٹرك پاس نوجوانوں كے لیے زیادہ تر یہی ملازمتیں ہوتی ہیں ۔البتہ ان وزارتوں كے زیر انتظام كام كرنے والے مختلف اداروں میں میٹرك پاس نوجوانوں كے لیے كئی اقسام كی ملازمتیں موجود ہوتی ہیں ۔اب ہم مختلف وزارتوں كے زیر انتظام كام كرنے والے محكموں اور اداروں میں میٹرك پاس نوجوانوں كے لیے موجود روزگار كے مواقع كی نشاندہی كریں گے