Author Topic: جامعہ کراچی: علمی سرقے اور شعبہ امتحانات میں بے قاعدگیاں نظرانداز  (Read 1502 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
جامعہ کراچی: علمی سرقے اور شعبہ امتحانات میں بے قاعدگیاں نظرانداز
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے علمی سرقے اور شعبہ امتحانات میں بے قاعدگیوں کے معاملات کو نظرانداز کرنا شروع کر دیا ہے۔ جامعہ کراچی نے شعبہ اسلامک لرننگ، کیمیاء، فارسی اور دیگر شعبوں میں ہونے والے علمی سرقے کے واقعات پر تاحال کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے اسی طرح 8 ماہ گزرنے کے باوجود بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی کو جعلی مارکس شیٹ اور ڈگری دینے کے معاملے کی تحقیقات مکمل نہیں کی جا سکی ہیں۔ شکیل فاروقی اور عاصم جمال پر مشتمل کمیٹی کو 15 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرنی تھیں مگر یہ دونوں افراد 8 ماہ گزرنے کے باوجود تحقیقات مکمل نہیں کر سکے ہیں۔ جمعے کو عالمی کتب میلے کے دوران جب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے صحافیوں نے پوچھا کہ جعلی ڈگری کے معاملے کی تحقیقات میں کیا رکاوٹ حائل ہے اور تحقیقاتی کمیٹی کیوں اتنی تاخیر کر رہی ہے تو وائس چانسلرنے اس کا مبہم سا جواب دیا اور کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ مل گئی ہو گی یا مل جائے گی، موقع پر موجود کمیٹی کے رکن شکیل فاروقی نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی ہے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کراچی نے اسلامک لرننگ اور کیمیاء میں ہونے والے علمی سرقے کی تحقیقات مکمل کر لیں اور یہ معاملہ کمیٹی پر چھوڑ دیا ہے کمیٹی اپنے اجلاس میں اس بارے میں جلد فیصلہ کرے گی۔



شکریہ جنگ