Author Topic: جامعہ کراچی میں نوٹوبیکو واک , سر طان سے بچنے کیلئے پان،چھالیہ اور تمباکو نوشی س  (Read 1283 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ کراچی میں نوٹوبیکو واک , سر طان سے بچنے کیلئے پان،چھالیہ اور تمباکو نوشی سے پر ہیز کیا جائے
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے کلیہ علم الادویہ کے زیر اہتمام کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ”واک“ ہوئی ،جس کاآغاز فیکلٹی آف فارمیسی سے ہوا اور ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے طلبہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ ”کینسر “ ایک موذی مرض ہے ، اس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ پان، چھالیہ، گٹکا، مین پوری، نسوار اورتمباکو نوشی سے قطعیپرہیز کیا جائے کیوں کہ یہ معاشرے میں موذی امراض بالخصوص سرطان کا سبب بنتے ہیں۔صحت مند معاشرے کے قیام میں طلبہ وطالبات اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اس کا آغاز اپنی فیملی اپنے آس پاس اور عزیز واقارب سے کیا جائے ، ضرورت پیش آئے تو اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے ایک تنظیم بھی قائم کی جاسکتی ہے ۔پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اخلاق احمد نے کینسر کی تباہ کاریوں پر زور یتے ہوئے کہا کہ یہ مرض بہت سے خاندانوں کے لئے عذاب کا باعث بنا ہوا ہے ۔ ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر سیدوسیم الدین نے کہا کہ نئی تحقیق کی روشنی میں کینسر سے شفایابی حاصل کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اقبال اظہر نے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی ”حفظان صحت “ کے اصولوں کے مطابق گزاریں تو کینسر جیسی بیماری کو شکست دی جاسکتی ہے۔
 

شکریہ جنگ
..........................................