Author Topic: جناح کالج برائے خواتین میں سماجی سرگرمیوں کی تقسیم اسناد کی تقریب  (Read 382 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جناح کالج برائے خواتین میں سماجی سرگرمیوں کی تقسیم اسناد کی تقریب
پشاور : جناح کالج برائے خواتین پشاور یونیورسٹی میں ہفتہ وارسماجی سروسز سرگرمیوں کی تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیاوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے،کمیونٹی سروسز پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل احمد اور کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر تازین گل بھی موجود تھے۔
 پچھلے ہفتے کالج کی طالبات نے پانچ سو زائد درخت لگائے، شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کیلئے 83 ہزار اور وزیراعظم ڈیم فنڈ کیلئے 53 ہزار ، سو سے زائد خون کے عطیات جمع کئے جبکہ کالج میں صفائی ستھرائی سمیت زیبائش و آراستگی کے امور انجام دیئے۔
وائس چانسلر نےکالج کی طالبات کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ شجرکاری صدقہ، صفائی جزو ایمان ہے۔ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی میں مستحق طلباوطالبات کیلئے ٹیوشن کا بندوبست اور ذہین بچوں کیلئے ٹیکنیکل اور بنیادی تعلیم کا کام کر رہے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور  ایڈیشن میں مورخہ 14 مارچ 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"