Author Topic: کتاب کلچر کو فروغ دے کر طلباء کامیاب ہوسکتے ہیں کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  (Read 818 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کتاب کلچر کو فروغ دے کر طلباء کامیاب ہوسکتے ہیں کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ نے کہا ہے موجودہ صدی علم و ذہانتاور شعور کی ہے کتاب کلچر کو فروغ دے کر طلباء مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ لائبریری کے لئے مہم چلانے والے نوجوانوں سے کیا۔
انہوں نے نوجوانوں کے لئے وڈھ میں لائبریری کے قیام کی مہم کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید صدی میں بھی بلوچ نوجوان بلوچستان بھر میں علمی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایک سازش کے تحت بلوچ قوم کو تعلیمی حوالے سے پسماندہ رکھ کر استحصال کیا جارہاہے معاشی عدم استحکام غربت تنگ دستی بھوک افلاس اور تمام معاشرتی منفی عوامل کی بنیادی وجہ تعلیمی پسماندی اور سیاسی عمل پر قدغن ہے بلوچ قوم کو ترقی مخالف قرار دے کر دنیا کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ بلوچ قوم کسی صورت حقیقی ترقی کے خلاف نہیں ہے
 جبکہ سرکاری سطح پر ہر دور میں سازش کے تحت حقیقی ترقی کا راستہ روکا گیا جسکے واضح مثال چاکر اعظم اور وڈھ یونیورسٹی کی مخالفت تھی اسی طرح بلوچ علاقوں کو مختلف تعلیمی منصوبوں میں سازش کے تحت محروم رکھا گیا وڈھ یونیورسٹی کے قیام میں قائد تحریک سردار اخترجان مینگل نے اہم قردار ادا کیا جس سے آج وڈھ و خضدار کے عوام مستفید ہورہے ہیں نوجوانوں کی حالیہ مہم بھی حوصلہ افزاء ہے
لائبریروں کے قیام اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے بی ایس او تمام کوششوں کو قابل تعریف سمجھتی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 17 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"