Author Topic: حیدرآباد بورڈ انٹر سال دوم کے امتحانی فارم 26 جنوری سے وصول کئے جائینگے  (Read 2362 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

حیدرآباد بورڈ انٹر سال دوم کے امتحانی فارم 26 جنوری سے وصول کئے جائینگے
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ہائر سیکنڈری سرٹیفکٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان 2009 کے امتحانی فارم 26 جنوری 2009 ء سے جبکہ ہائر سیکنڈری پارٹ ون کے امتحانی فارم 14 مارچ 2009 سے بغیر لیٹ فیس کے وصول کیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ایس سی پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان 2009 کے لیے امتحانی فارم 26 جنوری سے بغیر لیٹ فی 14 فروری تک ‘300 روپے کی لیٹ فیس 28 فروری تک ‘ 600 روپے لیٹ فیس 14 مارچ 2009 ء تک ‘ 900 روپے لیٹ فیس 28 مارچ تک‘ 1200 روپے لیٹ فیس 11 اپریل 2009 ء تک 1500 روپے لیٹ فیس 15اپریل تک ‘جب کہ 15 اپریل کے بعد یہ فارم 2000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے ۔ اسی طرح ہائر سیکنڈری سرٹیفکٹ پارٹ ون کے امیدواروں سے یہ فارم 14 مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے 28 مارچ 2009 ء تک 600 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 11 اپریل 2009 ء تک ، 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 15 اپریل 2009 ء کے بعد 1800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے ۔ اعلامیہ میں مزید بتایا ہے کہ ہائر سیکنڈری سرٹیفکٹ سپلیمینٹری امتحان 2008 ء میں شریک امیدواروں سے امتحانی فارم وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔


شکریہ جنگ