Author Topic: سندھ میڈیکل کالج میں موجود مخلوط کینٹین  (Read 2015 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سندھ میڈیکل کالج میں موجود مخلوط کینٹین
   
میں آپ کے توسط سے حکومت کی توجہ سندھ میڈیکل کالج میں موجود مخلوط کینٹین کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پراسپکٹس میں ہے کہ لڑکے لڑکیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ کینٹین موجود ہے مگر اس کے بالکل برعکس کالج کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔

 دونوں کینٹین مخلوط ہونے کے باعث طالبات کی کثیر تعداد کو آزادی سے کھانا پینے میں مشکل بھی ہوتی ہے اور اپنے آرام کیلئے نکالے جانے والے کچھ لمحات کو استعمال کرنے میں دقت ہوتی ہے

کینٹین باعث سکون ہونے کے بجائے سر کا درد بن گیا ہے۔ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے پر توجہ کی جائے اور طلبہ و طالبات کو علیحدہ علیحدہ کینٹین مہیا کرکے ان کی پریشانیاں دور کی جائیں۔

 ڈاکٹر خولہ لاکھانی۔ کراچی