Author Topic: بلڈنگ مٹیریل كا كارخانہ  (Read 4323 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
بلڈنگ مٹیریل كا كارخانہ
« on: December 04, 2007, 08:27:53 PM »
آج كل دیہی علاقوں میں سیمنٹ كی تیار چھتیں ،ستون ،جالیاں اور بیم

استعمال كرنے كا رواج كافی ترقی پارہا ہے ۔ لہذا اس قسم كا كارخانہ دیہی قصبوں میں كامیابی كے ساتھ چلایا جاسكتا ہے ۔
بلڈنگ مٹیریل تیار كرنے كے خواہش مند وں كو چاہیے كہ اس قسم كے كارخانوں كو جدید ترین ٹیكنالوجی سے قائم كریں تاكہ وہ اس كاروبار كو زیادہ سے زیادہ كامیابی كے ساتھ چلاسكیں ۔

اگر آپ اس سلسلے میں جدید ٹیكنالوجی اپنانے كے خواہش مند ہیں تو آپ كو چاہیے كہ مزید معلومات كے لیے ٹیكنالوجی ٹرانسفر سنٹر اسلام آباد سے رابطہ قائم كریں ۔

یہاں ہم نے صرف چند ایك دیہی صنعتوں كی نشاندہی كی ہے اس كے علاوہ اپنے اپنے مقامی حالات كے مطابق ہر دیہی علاقے میں مختلف نوعیت كی بہت سی چھوٹی صنعتیں قائم كی جاسكتی ہیں ۔لیكن كوئی بھی چھوٹی صنعت قائم كرنے  سے پہلے پوری تحقیق كے ساتھ اس صنعت پر ہونے والے اخراجات ،اس كی پیداوار اور منافع كا احتیاط كے ساتھ  تخمینہ لگالینا چاہیے۔

اس كے لیے آپ كو مقامی حالات كا گہری نظر سے مطالعہ كرنا چاہیے۔نیز انہی مقاصد كے لیے قائم كئے گئے حكومتی اداروں سے بھی بھرپور مدد حاصل كرنی چاہیئے ۔

اس بات كا بھی بطور خاص خیال ركھنا چاہیئے كہ آپ جو كارخانہ استعمال كررہے ہیں اس میں استعمال ہونے والے فاضل پرزہ جات آسانی كے ساتھ دستیاب ہوں اور ایسے كاریگر بھی آسانی سے مل سكتے ہوں جو خراب مشینوں كی مرمت كرسكیں ۔

بہرحال دیہی علاقوں میں چھوٹی صنعتیں قائم كرنے كے بہترین مواقع موجود ہیں ۔جو لوگ اپنے آبائی علاقے میں ہی اپنے لیے باعزت روزگار كے خواہش مند ہیں ،انہیں اس پر ضرور توجہ دینی چاہیے۔