Author Topic: کوئٹہ:تعلیم دشمن عناصر نے آئی ٹی یونیورسٹی کی دو بسیں جلادیں  (Read 1435 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


کوئٹہ:تعلیم دشمن عناصر نے آئی ٹی یونیورسٹی کی دو بسیں جلادیں
   
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے آئی ٹی یونیورسٹی کی دو بسیوں کو آگ لگادی جبکہ ایک بس پر پتھراو کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی بسیں حسب معمول یونیورسٹی کے طلبا کو لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں گئیں تو سریاب کے علاقے شالکوٹ اور برماہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے آکر ان بسوں کے ڈرائیورز اور طلبا کو اتارا اور بسوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے دونوں بسیں جل گئیں۔جبکہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پربھی نامعلوم افراد نے آئی ٹی یونیورسٹی کی ایک بس پر پتھرئاو کیا جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے جس ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا ،تاہم بس کا ڈرائیور بس کو تھانے لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔اس سلسلے میں بس ڈرائیورز نے بتایا کہ مسلح افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک ایسی کارروائیاں کرتے رہیں گے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
   
شکریہ جنگ
....................................