Author Topic: اساتذہ کی تربیت سے طلبہ کا معیار تعلیم بہتر ہو گا، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ  (Read 2254 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اساتذہ کی تربیت سے طلبہ کا معیار تعلیم بہتر ہو گا، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ جامشورو
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت نے کہا ہے کہ اساتذہ کی تربیت سے طلبہ کو معیاری تعلیم میسر ہونے کے مواقع فراہم ہوں گے‘ وہ ڈائریکٹوریٹ آف کنیٹنیوئنگ ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ذرائع کو سنوار کر انہیں انسانی فلاح کے لیے استعمال کرنے میں تربیت کا اہم کردار ہوتا ہے اور جامعہ تعلیم کے بہتر معیار کے لیے اساتذہ کی تربیت کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ قبل ازیں ڈائریکٹر سی ای ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دس روزہ تربیتی پروگرام میں 29 اساتذہ نے حصہ لیا جنہیں سات ماڈیولز پر مشتمل تربیت سے آگاہی دی گئی‘ ان ماڈیولز میں تعلیمی نفسیات‘ نصاب کی ترقی‘ پڑھانے کے جدید طریقے‘ تحقیق کا طریقہ کار‘ پیشہ ورانہ ترقی اور لائبریری انفارمیشن سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"