Author Topic: کوہاٹ بورڈ کے انٹر نتائج ، کیڈٹ کالج بازی لے گیا  (Read 1623 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کوہاٹ بورڈ کے انٹر نتائج ، کیڈٹ کالج بازی لے گیا

کوہاٹ(بیورو رپورٹ )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیاہے کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم ابن مسعود میاں نے 1014 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی جبکہ کیڈٹ کالج ہی کے محمد حسن اور حاشر خان دونوں نے 1012,1012 نمبر حاصل کرکے دوسری اور کیڈٹ کالج ہی کے دوطلباء محب الرحمان قریشی 'حماد اللہ خان اوراقراء پبلک سکول اینڈ کالج کی دو طالبات عائشہ ماجد اور شیما ہمایون ان چاروں نے 1010,1010 نمبرلیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی
 پری میڈیکل گروپ میں کیڈٹ کالج کے طالبعلم ابن مسعود میاں نے 1014 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی کیڈٹ کالج کے محمد حسن اور حاشر خان نے 1012,1012 نمبرلیکر دوسری اور کیڈٹ کالج ہی کے دوطلباء محب الرحمان قریشی 'حماد اللہ خان اور اقراء پبلک سکول اینڈ کالج کی دو طالبات عائشہ ماجد اور شیما ہمایون ان چاروں نے 1010,1010 نمبرلیکر پری میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
پری انجینئرنگ گروپ میں آکسفورڈ کالج چوکارہ کرک کے طالبعلم شارق حمید نے 986 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کے طلباء زرنوش خٹک اور ساجد شریف نے بالترتیب 985 اور979 نمبرلیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل سائنس گروپ میں کاروان ماڈل کالج کوھاٹ کے طالبعلم حارث اعظم نے 926 نمبرلیکر پہلی اور اسی کالج کے محمد طاہر نے 909 نمبرلیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ھنگو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ھنگو کے طالبعلم ولی اللہ نے 908 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوھاٹ کی طالبہ زہرہ بی بی نے 899 نمبرلیکر پہلی پوزیشن اسی کالج کی ہی دو طالبات شازیہ او ر فضا اصغر نے بالترتیب 897 اور 896 نمبرلیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سیکنڈ ائیر پری میڈیکل گروپ میں 9524 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 8338 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ مشرق پشاور ایڈیشن میں مورخہ 27 جولائی2019 کو شائع ہوئی