PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => UOS => Topic started by: sb on November 12, 2018, 01:29:54 PM

Title: یونیورسٹی کے میانوالی کیمپس کویونیورسٹی آف میانوالی بنانے کی تجویز
Post by: sb on November 12, 2018, 01:29:54 PM

یونیورسٹی کے میانوالی کیمپس کویونیورسٹی آف میانوالی بنانے کی تجویز
لاہور : ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے سرگودھایونیورسٹی کے میانوالی سب کیمپس کو یونیورسٹی آف میانوالی بنانے کی تجویز دے دی۔ یہ تجویز ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کےڈی جی پی ایم اینڈ ای اورڈائریکٹر پی اینڈ ڈی نے میانوالی کے اعلی تعلیمی اداروں کا دورہ کرنے کے بعد دی ہے ۔
 اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کیا ہے ۔ جس میںکہا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے حکام بالا نے میانوالی کے کالجز ، فنی تعلیمی ادارے اور یونیورسٹی کے سب کیمپس کا دورہ کیا ہے ۔ جس کے بعدیہ تجویز دی گئی ہے
 کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے میانوالی سب کیمپس کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی آف میانوالی میں بدل دیا جائے ۔ جبکہ مراسلےمیںیہ بھی کہا گیا ہے کہ میانوالی کے دو کامرس کالجز کو بھی میانوالی یونیورسٹی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کو بھجواد ی گئی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 12نومبر 2018ء کو شائع ہوئی