Author Topic: 26 سالہ قاسم بہن کے پاسپورٹ پر برمنگھم سے اسلام آباد پہنچ گیا  (Read 1692 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
26 سالہ قاسم بہن کے پاسپورٹ پر برمنگھم سے اسلام آباد پہنچ گیا
   
لندن (جنگ نیوز) برمنگھم سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ قاسم راجہ انجانے میں اور برطانوی کسٹم حکام کی لاپروائی کے باعث اپنی بہن کے پاسپورٹ پر پاکستان پہنچ گیا جہاں سے پاکستانی حکام نے اسے انگلینڈ ڈی پورٹ کیا۔ قاسم نے غلطی سے اپنی بہن کا پاسپورٹ لے لیا تھا جس پر اس کی 22 سالہ بہن ثمینہ راجہ کی تصویر تھی۔ قاسم کی بہن کے پاسپورٹ پر پاکستان جانے کے معاملے پر برمنگھم سیکورٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق قاسم نے اسلام آباد کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پر سوار ہونے سے قبل تین سیکورٹی چیکس بغیر کسی مشکل کے عبور کیں۔ اسلام آباد میں پاسپورٹ کنٹرول سٹاف نے پاسپورٹ کی غلطی کو چیک کیا اور قاسم کو واپس انگلینڈ ڈی پورٹ کردیا۔ قاسم راجہ بزنس مین ہے اس کا کہنا ہے کہ مجھے حیرت ہے کہ کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا کہ اس کے پاس اس کی بہن کا پاسپورٹ ہے جو اس نے غلطی سے اٹھالیا تھا۔ یہ صورتحال خوفناک ہے۔ یہ سیکورٹی کی مکمل ناکامی ہے۔ ”سوئس پورٹ“ نے جو برمنگھم میں ایئر لائنز کے چیک اِن پروسیجر کو ہینڈل کرتی ہے، نے معاملے کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔




شکریہ جنگ