Author Topic: ریڈ كلف ایوارڈ  (Read 1018 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
ریڈ كلف ایوارڈ
« on: August 29, 2009, 04:08:03 PM »

ریڈ كلف ایوارڈ

پنجاب اور بنگال كی اسمبلیوں كی تقسیم كا فیصلہ ہونے لگا تو برطانوی حكومت نے سر ریڈ كلف كی سربراہی میں ایك حد بندی كمیشن قائم كیا۔ جس میں پنجاب كی حد بندی كے لیے پاكستان كی طرف سے جسٹس محمد منیر اور جسٹس دین محمد جبكہ بھارت كے نمائندے جسٹس مہر چند مہاجن اور جسٹس تیجا سنگھ تھے۔ یہ سب حضرات ہائیكورٹ كے جج تھے۔

بنگال كی حد بندی كے لیے پاكستان كی طرف سے جسٹس ابو صالح محمد اكرم اور ایس اے رحمان جبكہ بھارت كی طرف سے سی سی بسواس اور بی كے مكرجی تھے۔ تقسیم كے وقت وائسرائے اور ان كے عملہ نے كانگرس سے گٹھ جوڑ كر كے حد بندی كا فیصلہ كر لیا اور ریڈ كلف كو دستخط كرنے والی مشین كے طور پر استعمال كیا گیا۔ تقسیم میں ریڈ كلف نے مشرقی پنجاب كے مسلم اكثریت كے كئی علاقے بھارت میں شامل كر كے ایك طرف پاكستان كو ستلج، بیاس اور راوی كے پانی سے محروم كر دیا جبكہ دوسری جانب بھارت كی سرحد كو كشمیر كے ساتھ ملا دیا۔ گرداسپور كے راستے بھارت نے كشمیر پر قبضہ كر لیا۔ اس طرح كشمیر كا مسئلہ پیدا ہوا جو آج تك حل نہیں ہو سكا۔ ریڈ كلف كی ناقص منصوبہ بندی كے باعث پاكستان كو كئی مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔