PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on March 26, 2020, 12:42:53 PM

Title: سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز مستقل کرنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا
Post by: sb on March 26, 2020, 12:42:53 PM

سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز مستقل کرنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا
فیصل آباد: پنجاب حکومت کی طرف سے سیکندری سکول ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا، محکمہ تعلیم فیصل آباد نے 17 فی میل ایس ایس ای اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی۔پنجاب حکومت نے ایس ایس ای اساتذہ کی مستقلی کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف ریفر کیا تھا،اساتذہ تنظیموں نے ایس ایس ای اساتذہ کی بغیر پبلک سروس کمیشن مستقلی کا مطالبہ کررکھا ہے ،محکمہ تعلیم فیصل آباد نے 17 فی میل ایس ایس ای اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی،ڈی او سیکنڈری افتخار خان نے کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،عرشیہ محمود، مائلہ ایمانوئل، مہرین اختر، سعدیہ یونس، ماریہ محی الدین، فائزہ فاطمہ، ملیحہ اقبال، فریحہ اقبال، اقراء شہزادی، صوبیہ منظور، زنیرہ سلیم، گلناز غفار، سدرہ افتخار، افشاں ناز، حرا پرویز، شازیہ مصطفی اور شازیہ چودھر ی کو مزید ایک سال کا کنٹریکٹ مل گیا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد ایڈیشن مورخہ  26 مارچ 2020ء کو شائع ہوئی