Author Topic: ایجوکیشن سیکٹر ریفارم سندھ میں چلنے والے 506،تعلیم بالغان کےمراکزبند  (Read 1366 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وفاقی حکومت کے تحت ایجوکیشن سیکٹر ریفارم سندھ میں چلنے والے 506،تعلیم بالغان کےمراکز بند

کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) ایجوکیشن سیکٹر ریفارم (آئی ایس آر) کے تحت صوبے میں چلنے والے وفاقی حکومت کے تحت 506 تعلیم بالغان کے مراکز بند کر دیئے گئے ہیں، تعلیم بالغان کے ان مراکز سے 83 ہزار افراد نے استفادہ کیا تھا جن میں 43 ہزار خواتین اور40 ہزار مرد شامل تھے۔ تعلیم بالغان کے یہ مراکز ان افراد کیلئے تھے جو کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پائے تھے اور ان کی اسکول جانے کی عمر نکل گئی تھی۔ ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل عبدالوہاب عباسی نے خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ اب حکومت صوبائی سطح پر تعلیم بالغان کے مراکز قائم کر رہی ہے جس کے تحت 3 سال میں33 ہزار 7 سو 50 مراکز قائم کرنے کا پی سی ون بنایا گیا ہے اس مقصد کیلئے 205.46 ملین روپے رکھے گئے ہیں، ہر سال 11 ہزار مراکز قائم کئے جائیں گے جہاں 10سے40 سال تک کے عمر کے افراد کو داخلہ دے کر 6مہینے کے کورس کرا کے انہیں لکھنا پڑھنا سکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2015 تک ہمیں صوبے کی شرح خواندگی 60فیصد سے بڑھا کر 86 کرنا ہے، جس کیلئے 33 ہزار تعلیم بالغان کے مراکز بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
 
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"