Author Topic: بچوں میں ڈسٹرکٹ سطح پرآرٹ مقا بلے،پوزیشن ہولڈرزکےناموں کااعلان  (Read 350 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بچوں میں ڈسٹرکٹ سطح پرآرٹ مقا بلے،پوزیشن ہولڈرزکےناموں کااعلان
ملتان : ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ آرٹ مقابلوں میں بچوں کا جوش و خروش قابل تعریف ہے یہ بات انہوں نے آرٹس کونسل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سطح کے آرٹ مقابلوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ججز کے مطابق بوائز پرائمری کے مقابلوں میں ایم سی ہائی رشید آباد کے طالب علم گل شیر احمد نے پہلی ،ایم سی بوائز ڈبل پھاٹک کے عمر فاروق نے دوسری اور ایلیمنٹری سکول نمبر 3کے حذیفہ نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز پرائمری کے مقابلوں میں ایم سی ڈبل پھاٹک کی علیشہ اقبال نے پہلی،گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول کی نادیہ علی نے دوسری اور گورنمنٹ پرائمری سکول ٹبہ مسعود پور کی حیا مقدس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز مڈل مقابلوں میں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کے طیب احمد نے پہلی،ایم سی ہائی سکول رشید آبادکے محمد تیمور نے دوسری اور ایلیمنٹری سکول اسلامیہ جعفریہ سکول سورج میانی کے محمد سلمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گرلز مڈل کے مقابلوں میں ایلیمنٹری سکول قیوم نواز والا کی سجل سلیم نے پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ولایت آباد کی مہرین نے دوسری اور ماڈل مسلم ہائی سکول کی زنیرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز سیکنڈری کے مقابلوں میں
گورنمنٹ اقبال سیکنڈری ہائی سکول کے وارث علی ،گورنمنٹ ہائی سکول قادر پور راں کے سمیع اللہ نے دوسری اور ایم سی ہائی سکول رشید آباد کے عبد الرحمٰن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔گرلز کے مقابلوں میںگورنمنٹ گرلزہائی نیو سنٹرل جیل کی حریم فاطمہ نے پہلی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ ڈوگراںکی نمرہ جعفر نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد کی مصباح اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ڈویژنل سطح کے آرٹ کے مقابلے 17اکتوبر کو صبح 9بجے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول ملتان میں ہوں گے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 16 اکتوبر2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"